Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback             Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
  دنیا بھر سے  
 
سرینگر(جنگ نیوز) بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں پری پیڈ موبائل فون کنکشنز کے اجراء پر پابندی کے خلاف سینکڑوں کشمیریوں نے جمعہ کے روز شدید احتجاج کیا ہے ،بھارت نے گزشتہ ہفتے سرینگر اور اس کے اطراف میں ہر قسم کے موبائل فون کنکشن کے اجراء پر یہ جواز پیش کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی تھی کہ علاقے میں موجود مجاہدین موبائل فون کے ذریعے بم دھماکے کرتے ہیں ، بھارت نواز جماعت پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی کی قیا دت میں سرینگر میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کی غیر منصفانہ پالیسیوں کے خلاف نعرے درج تھے،کشمیر کے علاقے میں موبائل فون کی سہولت کا آغاز2003ء میں ہوا تھا جبکہ حالیہ پابندی کے باعث 3.8ملین کشمیری صارفین متاثر ہونگے۔  
Print Version


 
 
 
 
 
 
 
 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback