راحیل شریف نے این او سی کیلئے رابطہ نہیں کیا، خواجہ آصف | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
January 11, 2017 | 05:10 pm
راحیل شریف نے این او سی کیلئے رابطہ نہیں کیا، خواجہ آصف

No Contact From Raheel Sharif For Noc Khawaja Asif

No Contact From Raheel Sharif For Noc Khawaja Asif
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ کو بتایا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے 39اسلامی ممالک کی مشترکا فوج کے سربراہ کی حیثیت سے تعیناتی سے قبل این او سی کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیر صدارت اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر تعیناتی کے حوالے سے کوئی درخواست آتی ہے تو اس صورت میں وزارت دفاع سے این او سی کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سے مزید کہا کہ راحیل شریف عمرہ کرنے سعودی عرب گئے تھے،واپس آکر نہ وزارت دفاع کو درخواست دی اور نہ جی ایچ کیو کو۔

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے انہیںہدایت دی کہ راحیل شریف اس حوالے سے کوئی درخواست دیں تو ایوان کو آگاہ کریں۔

اس موقع پر سرتاج عزیز کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ راحیل شریف کو ابھی تک سعودی عرب کی طرف سے کوئی آفر نہیں ہوئی ہے۔