پی ایس ایل:اسلام آباد کا کراچی کوجیت کے لیے 91رنز کا ہدف | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
February 17, 2017 | 11:46 pm
پی ایس ایل:اسلام آباد کا کراچی کوجیت کے لیے 91رنز کا ہدف

Psl Islamabad Given 91 Runs Target To Karachi Kings

Psl Islamabad Given 91 Runs Target To Karachi Kings
پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 91رنز کا ہدف دیا ہے۔

اس سے قبل شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، جس پر اسلام آباد نے تیرہ اوورز تک محدود کیے گئے میچ میں آٹھ وکٹیں کھوکر 90رنز کا مجموعہ ترتیب دیا ۔

ڈیوائن اسمتھ 29، شین واٹسن 26جبکہ مصباح الحق 16 رنز کے ساتھ قابل ذکر بیٹسمین رہے۔ کراچی کی جانب سے عماد وسیم اور عثما ن میر نے دو دو جبکہ عثما ن خان نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یاد رہے کہ مسلسل بارش کی وجہ سے پہلے تو میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا جبکہ درمیان میں پھر ایک بار میچ کو روکا گیا جس کی وجہ سے میچ کو تیرہ ،تیرہ اوورز تک محدود کیا گیا۔