اسپاٹ فکسنگ :شاہزیب حسن پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان | Daily Jang News
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
March 15, 2017 | 12:28 pm
اسپاٹ فکسنگ :شاہزیب حسن پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان

Shahzaib Hasan Likely To Be Charged Today In Spot Fixing Scandal

Shahzaib Hasan Likely To Be Charged Today In Spot Fixing Scandal
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں چوتھی وکٹ گرنے کو تیار ہے ،آج کرکٹر شاہزیب حسن پر فرد جرم عائد کئے جانے اور معطلی کا امکان ہے۔

شرجیل خان ، خالد لطیف اور محمد عرفان بھی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ہر قسم کی کرکٹ کے لئے پہلے ہی معطل کئے جاج چکے ہیں، گزشتہ شاہزیب حسن نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا تھا اور ان سے 4گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی ۔

ذرائع کے مطابق بکیز سے رابطوں پر کرکٹر شاہزیب حسن کو آج تفتیش مکمل ہونے کے بعد چارج شیٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کے کرپشن یونٹ نے ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اوران سے جلد ہی رابطہ کیا جائے گا۔