کوئٹہ: سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کی بازیابی کےلیے ٹیمیں تشکیل | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
March 16, 2017 | 11:48 am
کوئٹہ: سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کی بازیابی کےلیے ٹیمیں تشکیل

Balochistan Higher Education Secretary Abdullah Jan Kidnapped From Quetta

Balochistan Higher Education Secretary Abdullah Jan Kidnapped From Quetta
کوئٹہ سے اغوا کیے جانے والے بلوچستان کے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن کی بازیابی کےلیے دو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ان کےاغوا کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں سیکرٹری ہائیرایجوکیشن عبداللہ جان کو 24گھنٹےکےبعد بھی بازیاب نہ کرایاجاسکا۔پولیس کاکہنا ہے کہ ان کی بازیابی اوراغواء کاروں کی تلاش کاکام جاری ہےتاہم ان کے اغوا کے شبہے میں 2 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

عبداللہ جان کو گزشتہ روز کوئٹہ کی وحدت کالونی سے اغوا کیا گیا تھا ۔