جعلی این او سی کا اجراء:وزارت داخلہ کا اہلکار گرفتار | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 3؍شعبان المعظم 1438ھ 30 اپریل 2017ء
March 24, 2017 | 02:22 pm
جعلی این او سی کا اجراء:وزارت داخلہ کا اہلکار گرفتار

Fake Noc Issuance Police Officers Of Interior Ministry Arrested

Fake Noc Issuance Police Officers Of Interior Ministry Arrested
وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے بلٹ پروف گاڑیوں کی66 جعلی این او سی کے اجرا کے الزام میں وزارت داخلہ کے اہلکار اشفاق اختر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو اسلام آباد کی مقامی عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم اشفاق وزارت داخلہ میں اسٹینوٹائپسٹ تھا،ملزم پر 66جعلی این او سی جاری کرنے کا الزام ہے، کیس میں وزارت داخلہ کا سیکشن آفیسر پہلے سے گرفتار ہے۔