| |
Home Page
منگل یکم ذیقعدہ 1438ھ 25 جولائی 2017ء
March 27, 2017 | 10:06 am
کوئٹہ میں بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیمز نہیں، آبی ماہر

No Dams To Store Rainwater In Quetta Water Expert

No Dams To Store Rainwater In Quetta Water Expert
بلوچستان کے آبی ماہرکا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے بڑے ڈیمز نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں کا زیادہ پانی جمع نہ ہوسکا ہے ،تاہم صوبے کی زراعت پر بارشوں کے اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔

حکومت بلوچستان کے آبی ماہر عبدالرازق خلجی نے جیو نیوز کو بتایا کہ کوئٹہ میں موسم سرمامیں ہونے والی بارشوں کی رفتار تیز تھی، جس کی وجہ سے ان کے اثرات زیرزمین پانی پر زیادہ نہیں پڑے ہیں،بلکہ زمین میں پانی جانے کی رفتار میں کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ میں پانی ذخیرہ کرنے والے بڑے ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا بیشتر پانی ندی نالوں میں بہہ کر افغانستان چلا گیا۔

عبدالرزاق خلجی نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کے زراعت پر مثبت اثرات ہوئے ہیں ،باغات اور کھیتوں میں بارشوں کی وجہ سے ٹیوب ویل کی مدد سے زیادہ پانی دینے کی ضرورت نہیں پڑی ۔