سندھ اسمبلی :وقفہ سوالات موخر ہونے پر اپوزیشن کا واک آوٹ | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 3؍شعبان المعظم 1438ھ 30 اپریل 2017ء
April 14, 2017 | 03:51 pm
سندھ اسمبلی :وقفہ سوالات موخر ہونے پر اپوزیشن کا واک آوٹ

Sindh Assembly Question Hour Opposition Walkout Of Being Delayed

Sindh Assembly Question Hour Opposition Walkout Of Being Delayed
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کو مؤخر کرتے ہوئے اسپیکر نے اجلاس ختم کرنے کا عندیہ دیا تو ایم کیو ایم اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

سندھ اسمبلی کا جمعے کا اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کو اگلے اجلاس تک موخر کرنے کی درخواست کی، جس پر ایم کیو ایم ارکان نے اعتراض کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔

ایوان نے کثرت رائے سے وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس مؤخر کردیا۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں ایم کیوایم کے عامر معین پیرزادہ نے کہا کہ ایسے اجلاس میں شرکت کرنا بےکار ہے جبکہ پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے ایوان کو پیپلز پارٹی کی دونمبر اسمبلی قرار دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی کو دو نمبر کہنے پر پی ٹی آئی کو معافی مانگنی چاہئے ، اپوزیشن جہاں بھی اجلاس بلائیں ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

مختصر کاروائی کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے اجلاس پیر کی دوپہر 2بجے تک کے لئے ملتوی کردیا۔