مشال کیس میں انصاف ہوگا اور جلد ہوگا،آئی جی خیبرپختونخوا | Daily Jang News
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 19, 2017 | 11:32 am
مشال کیس میں انصاف ہوگا اور جلد ہوگا،آئی جی خیبرپختونخوا

Justice Will Be Seen Soon In The Mishal Case Ig Kpk

Justice Will Be Seen Soon In The Mishal Case Ig Kpk
آئی جی خیبرپختون خوا پولیس صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ مشال خان قتل کیس کی تحقیقات درست سمت اور شفاف انداز میں چل رہی ہیں، انصاف ہوگا اور جلد ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں، انصاف ہوگا اور جلد ہوگا۔