بھارتی کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کےلئے خاص تحفہ | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
April 19, 2017 | 01:10 pm
بھارتی کرکٹ ٹیم کا شاہد آفریدی کےلئے خاص تحفہ

Special Gift For Shahid Afridi From Indian Cricket Team

Special Gift For Shahid Afridi From Indian Cricket Team
بوم بوم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر بھارتی کرکٹ ٹیم نے شاہد آفریدی کو نیک خواہشات کے ساتھ خاص تحفہ بھیجا ہے ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے شاہد آفریدی کو اپنی 18 نمبر والی ٹی شرٹ تحفہ میں دی ہے جس پرویرات کا نام بھی درج ہے۔

شرٹ پرکوہلی اور ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری سمیت یوراج سنگھ،اشیش نہرا،جسپریت بھومرا، سریش رائینا،محمد شامی، روندرا جدیجا اورکئی بھارتی کھلاڑیوں کے دستخط ہیں۔

شرٹ پرشاہد آفریدی کے لئے یہ پیغام بھی درج ہے کہ آپ کے خلاف کھیل کر ہمیشہ مزا آیا۔