مشال قتل کیس:7 ملزمان کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 3؍شعبان المعظم 1438ھ 30 اپریل 2017ء
April 19, 2017 | 03:22 pm
مشال قتل کیس:7 ملزمان کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم

Mashal Case 7 Suspects Confessed The Crime To The Police

Mashal Case 7 Suspects Confessed The Crime To The Police
مشال قتل کیس کے 7ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرلیا جبکہ چارسدہ سے مزید دوطلبا کوحراست میں لے لیاگیا ہے۔

مشال قتل کیس کے سات ملزمان کو پولیس نے انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت مردان میں پیش کیا، پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمان نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے، اس لئے اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لئے سول کورٹ میں پیش ہونے کی اجازت دی جائے جس کے بعد تمام سات ملزمان کوسول کورٹ میں پیش کردیاگیا۔

واقعے کے بعدمبینہ حلف لینے کی نئی وڈیومیں نظرآنےوالے ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارے جارہےہیں۔

چارسدہ کے علاقے سرڈھیری سے پولیس نے مزید دوطلباء کوحراست میں لے لیاہے۔اس اہم کیس میں اب تک 24ملزمان کو باضابطہ گرفتارکیاجاچکاہے ۔

عبدالولی خان یونیورسٹی 13اپریل سے بند ہے، مشال کے گھر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ یونیورسٹی کے طالب علم مشال کوتوہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے تشددکرکے قتل کردیاتھا۔