کانگو: اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو 17اجتماعی قبریں مل گئیں | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
April 20, 2017 | 03:54 am
کانگو: اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو 17اجتماعی قبریں مل گئیں

United Nations Investigators Finds 17 Mass Graves In Congo

United Nations Investigators Finds 17 Mass Graves In Congo
اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کو افریقی ملک ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو میں مزید17اجتماعی قبریں ملی ہیں۔

اس طرح جمہوریہ کانگو میں ملنے والی اجتماعی قبروں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اجتماعی قبریں اس علاقے سے مل رہی ہیں، جہاں ملکی فوج اور مقامی ملیشیا کے مابین مسلح جھڑپوں کے واقعات رونما ہوئے تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق یہ اجتماعی قبریں حکومتی فوجیوں کی طرف سے کھودی گئی تھیں۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں اور شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔