خورشید شاہ نے اپنی زندگی کی 65 بہاریں دیکھ لیں | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
April 20, 2017 | 09:04 pm
خورشید شاہ نے اپنی زندگی کی 65 بہاریں دیکھ لیں

Khursheed Shah Turning 65

Khursheed Shah Turning 65
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے اپنی زندگی کی 65 بہاریں دیکھ لیں، شیخ رشید نے فون کرکے مبارکباد دی تو حکومتی رکن سینیٹر پرویز رشید نے کیک کاٹنے کی تقریب میں شاہ صاحب کو ہمیشہ اپوزیشن لیڈر رہنے کی دعا دی۔

خورشید شاہ کی سالگرہ کا اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ان کے پرسنل اسٹاف نے اہتمام کیا اور تقریب میں مبارکباد اور دعا دینے سابق وزیراطلاعات مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید پہنچے ، صحافی نے شاہ صاحب کی سالگرہ کو پاناما فیصلے سے جوڑا تو خورشید شاہ اور پرویز رشید نے دلچسپ جوابات دیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میری سالگرہ الگ اور پاناما الگ ایشو ہے۔

جس پر پرویز رشید نے کہا کہ شاہ صاحب کی سالگرہ ہرسال آتی ہے، پاناما آج ختم ہو جائے گا، آپ ہمیشہ ہماری رہنمائی بھی کرتے رہیں اور کان بھی کھینچتے رہیں۔

خورشید شاہ نے جواب دیا کہ یہ مجھے کسی اور کے آگے جھونک رہے ہیں۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کا چیمبر پھولوں اورغباروں سے سجایا گیا، خورشید شاہ نے کیک کاٹتے وقت ملک میں امن و استحکام کی دعا کی، جبکہ سینیٹر پرویز رشید چٹکلے چھوڑتے رہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ شاہ صاحب جیئیں ہزاروں سال اور ساری زندگی اپوزیشن لیڈر رہیں۔