پاکستان کپ، سندھ نے فیڈرل ایریاز کو ہرادیا | Daily Jang News
| |
Home Page
بدھ 28 رجب المرجب 1438ھ 26 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 07:03 am
پاکستان کپ، سندھ نے فیڈرل ایریاز کو ہرادیا

Sindh Beats Federal Areas In Pakistan Cricket Cup

Sindh Beats Federal Areas In Pakistan Cricket Cup
پاکستان ون ڈے کر کٹ کپ میں جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم میں سندھ نے فیڈرل ایریا کی ٹیم کو ڈک ورتھ لوئیس کے تحت 44 رنز سے شکست دے دی۔

ناکام ٹیم نے سات وکٹ پر 284 رنز بنائے، حارث سہیل نے117رنز بنائے۔ سہیل خان 29، حسن خان 28، حسین طلعت 26 اور محمد حفیظ نے 23 رنز بنائے۔ انور علی نے51 ، میر حمزہ نے53 اور عمر گل نے 66 رنز دے کر دو، دو وکٹ لیے۔

سندھ نے ایک وکٹ پر157 رنز بنائے اسے فاتح قرار دیا گیا۔ آصف ذاکر 54، خرم منظور 51، اکبر رحمان43 رنز بناسکے۔

حارث سہیل کو مین آ ف دی میچ قراردیا گیا۔