راحیل شریف سعودی عرب روانہ، اتحادی افواج کی قیادت کریں گے | Daily Jang News
| |
Home Page
بدھ 28 رجب المرجب 1438ھ 26 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 02:38 pm
راحیل شریف سعودی عرب روانہ، اتحادی افواج کی قیادت کریں گے

Government Issued The Noc To Raheel Shareef

Government Issued The Noc To Raheel Shareef
حکومت نے جنر ل( ریٹائرڈ) راحیل شریف کو سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے این او سی جاری کردیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راحیل شریف نےہم سے سعودی عرب میں کام کرنے کیلئے پوچھا تھا، حکومت نےراحیل شریف کو این اوسی دےدیاہے، انہیں این او سی جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ راحیل شریف کو قانون کےمطابق این اوسی دیاگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف سعودی عرب سے بھیجے گئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔