سندھ اسمبلی،وزیراعظم کے استعفے کیلئے نثار کھوڑو کی تحریک منظور | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
April 21, 2017 | 05:47 pm
سندھ اسمبلی،وزیراعظم کے استعفے کیلئے نثار کھوڑو کی تحریک منظور

Sindh Assemblynisar Khuhro Motion Approve For Pm Resignation

Sindh Assemblynisar Khuhro Motion Approve For Pm Resignation
سندھ اسمبلی میں وزیراعظم کے استعفے سے متعلق سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کی تحریک اتفاق رائے سے منظور کرلی گئی۔

تحریک کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا وہ مستعفی ہو جائیں۔

ایم کیو ایم کے رکن سید سردار احمد کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے اس پر بات نہ کی جائے تو بہتر ہوگا۔

تحریک انصاف کے رکن ثمر علی خان نے بھی مطالبہ کیا کہ وزیراعظم فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔