دنیا بھر میں بلند فشار خون کا عالمی دن | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 17, 2017 | 11:57 am
دنیا بھر میں بلند فشار خون کا عالمی دن

World Hypertension Day 2017

World Hypertension Day 2017
دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر /ہائپرٹینشن) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔

اس دن کو منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات ، علامات ، بروقت تشخیص ، علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجارہا ہے ، جس سے ماہرین طب خطاب کریں گے۔طبی ماہرین شوگر ٹیسٹ ، بلڈ پریشر ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی بتائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے۔

ہائی بلڈ پریشر پاکستان میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والی بیماریوں میں سے ایک ہے ۔بدقسمتی سے آ گاہی نہ ہونے کی سبب 50فیصد مریضوں میں اس کی تشخیص ہی نہیں ہوتی اور جن میں تشخیص ہوتی ہے ان میں سے محض12فیصد اس کا علاج کرواتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ملک میں ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے ہونے والی شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔