امریکا: کیفین سے تیار مشروبات کا استعمال، نو عمر لڑکاہلاک | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 17, 2017 | 09:20 pm
امریکا: کیفین سے تیار مشروبات کا استعمال، نو عمر لڑکاہلاک

Us Teenager Dies After Succession Of Caffeine Drinks In Two Hours

Us Teenager Dies After Succession Of Caffeine Drinks In Two Hours
امریکا میں کیفین سے تیار کردہ مشروبات نے نو عمر لڑکے کی جان لے لی۔لڑکے نے کافی،سافٹ ڈرنک اور انرجی سوڈا اوپر تلے پیا اور دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے علاقے رچلینڈ کے کورونر آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق نوعمر لڑکا ڈیوس ایلن کرائیپ ”کیفین انڈیوس کارڈیک اریسٹ“سے ہلاک ہوا ہے۔

ڈیوس نے کافی پینے کے بعد ڈائیٹ ماؤنٹین ڈیو اور اس کے بعد ایک انرجی ڈرنک لیا،انرجی ڈرنک کو پینے کے پندرہ منٹ بعد ہی ڈیوس کو دل کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا ۔

مذکورہ واقعہ کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اینڈمنسٹریشن نے اپنے ایک انتباہ میںکہا ہے کہ بالغ افراد ایک دن میں 400 ملی گرام (چار سے پانچ کپ)سے زیادہ کیفینٹڈ مشروب پینے سے گریز کریں۔

ایک انرجی ڈرنک میں 240 ملی گرام کیفین ہوتی ہے جس کا زیادہ استعمال اچانک بلند فشار خون کا باعث بنتا ہے جس سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات دو گنا ہو جاتے ہیں۔ڈیوس کے والد سین کرائیپ نے بیان دیا ہے کہ ان کا بیٹا کھانے پینے میں محتاط رہتا تھا۔

ان کا خیال ہے کہ ان کے بیٹے کی جان انرجی ڈرنک نے لی ہے۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اینڈمنسٹریشن نے کہا ہے کہ والدین کو اپنے بچوں سے ان مشروبات کے بے جا استعمال کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور انھیں ان کے نقصانات سے آگاہ کرنا چاہیے۔