بھارت :آگ بنی حجام کا اوزار، سامنے آئے منفرد انداز | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 17, 2017 | 11:36 pm
بھارت :آگ بنی حجام کا اوزار، سامنے آئے منفرد انداز

Indiafire Be The Baber Tool Unique Hair Style

Indiafire Be The Baber Tool Unique Hair Style
دنیا بھر میں کئی ماہر حجام شہرت حاصل کرنے کے لئے منفرد انداز میں مختلف آلات کا استعمال کرتے ہوئے ایسے ہیر کٹس دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

بھارت میں بھی ایسے ہی کئی ماہر حجاموں کی دھوم مچی ہوئی ہے جوآگ کے ذریعے ایسے منفرد ہیر کٹس دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی کے ایک معروف سیلون میں ماہر اسٹائلٹس نت نئے اور منفرد ہیر کٹس دینے کے لئے جلی ہوئی موم بتی کا استعمال کرتے ہیں، جن کے پاس بال کٹوانے کے لئے روز شائقین کی ایک بڑی تعدادسیلون میں موجود ہوتی ہے۔

بال کاٹنے کا یہ منفرد انداز نا صرف بھارت میں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبولیت حاصل کررہا ہے۔