باکسر عامر خان کا موبائل فون ہیک کرلیا | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 28 شوال المکرم 1438ھ 23 جولائی 2017ء
May 18, 2017 | 06:40 am
باکسر عامر خان کا موبائل فون ہیک کرلیا

Phone Of Boxer Aamir Khan Hacked

Phone Of Boxer Aamir Khan Hacked
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا موبائل فون ہیک کرلیا گیا۔ واقعے کے خلاف عامر خان اور اہلیہ نے دبئی میں پولیس کو شکایت درج کرادی ہے۔

باکسر عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر پیغام جاری کیا ہے،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کا موبائل نمبرجس کا اختتام 000 سے ہورہا ہےوہ ہیک کرلیا گیا ہے۔کوئی بھی اس نمبر سے کال یا میسج ریسیو نہ کرے۔

دوسری جانب ان کی اہلیہ فریال کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر کہا گیا ہے کہ جب ان کے شوہر ایک میٹنگ میں تھے،تو ان کے موبائل سے انہیں میسجز آئے اور انہیں لگا کہ یہ عامر خان ہی ہیں۔ دونوں نے واقعے کی شکایت دبئی پولیس کو درج کرادی ہے۔