فرانس میں70ویں کانز فلم فیسٹیول کا میلہ سج گیا | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 18, 2017 | 02:03 pm
فرانس میں70ویں کانز فلم فیسٹیول کا میلہ سج گیا

70th Cannes Film Festival Was Set Up In France

70th Cannes Film Festival Was Set Up In France
دنیا کا سب سے بڑا فلمی میلہ فرانس کے شہر کانز میں سج گیا ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرتے ہوئے ستاروں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

70ویں سالانہ کانزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا میلہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنی تمام تر جگمگاہٹ اور رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا ہے جہاں ریڈ کارپٹ پر سب سے منفرد نظر آنے کی کوشش کرتی اداکارائیں نت نئے دلکش ملبوسات پہن کر جلوۂ گر ہوئیں۔

بالی وڈ اداکاری دپیکا پڈوکون سمیت جولیئن مور، ایلی فیننگ،وِل اسمتھ، جسیکا چیسٹیئن ،للِی رو ڈیپ،اوما تھرمین،بیلا ہدید،ماریئن کورٹیلارڈ،پیڈرو ایلموڈور،پارک چیک وورک اور گیبریل یررڈجیسے نامور فنکاروں و ماڈلز اور ہدایت کار ریڈ کارپٹ پر پہنچے اور فوٹو گرافروں کو خوب پوز دئیے۔

17مئی سے 28مئی تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں کل 25فلموں کے درمیان کڑے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جس میں ہر روز کسی نہ کسی فلم کا پریمیئر ہوگا اور اس کی فلم اسٹار کاسٹ اپنے مداحوں کے سامنے ہوگی۔

12 دن تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں اداکاروں، ہدایت کاروں اور موسیقاروں سمیت فلمز سے جڑے دیگر افراد بھی شریک ہوں گے جبکہ بہترین کام کرنے والے فنکاروں کو ایوارڈز سے بھی نوازا جائے گا۔

فلم فیسٹیول کے موقع پر پیرس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ اداکاروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔