ایموجیز، اب فلموں میں بھی اینٹری کے لیے تیار | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 28 شوال المکرم 1438ھ 23 جولائی 2017ء
May 18, 2017 | 02:12 pm
ایموجیز، اب فلموں میں بھی اینٹری کے لیے تیار

Emojis Now Ready For The Entry Into Films

Emojis Now Ready For The Entry Into Films
سوشل میڈیا اور اسمارٹ فون میں انسانی جذبات کی عکاسی کرنےو الے’ایموجیز‘اب فلموں میں بھی اینٹری کےلیے تیار ہیں ، ہالی ووڈ کی نئی اینیمیٹڈ ایڈونچر فلم ’دی ایموجی مووی ‘کا ٹریلرریلیز کردیاگیاہے ۔

ہالی ووڈ کی اس نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم میں ایموجیز کی ایک نئی دنیا آپ کا انتظار کر رہی ہے۔

فلم میں جین نامی ایک ایسا ایموجی مرکزی کردار میں نظر آئے گا جو بیک وقت ایک سے زائد تاثرات دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ا س انوکھی صلاحیت سے پریشان جین انوکھے سفر پرنکلتا ہے تا کہ وہ بیک وقت صرف ایک ہی ایکسپریشن دے کر نارمل ہو سکے۔

سونی پکچرز کی تیار کردہ اینیمیٹیڈ فلم ’دا ایموجی مووی‘28جولائی کو سنیما ہاؤسز میں دھوم مچانے آرہی ہے۔