گلوکار علی ظفر 37 سال کے ہوگئے | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 18, 2017 | 07:08 pm
گلوکار علی ظفر 37 سال کے ہوگئے

Singer Ali Zafar Turning 37

Singer Ali Zafar Turning 37
تھوڑے ہی عرصے میں شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والے گلوکار، موسیقار، نغمہ نگار، اداکار، ماڈل اور پینٹر علی ظفر آج 37ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

علی ظفر نے اپنے شوبز کرئیر کا آغاز فلم شرارت کے لیے گانے '’جگنوؤں سے بھرلوں آنچل‘ سے کیا ، تاہم ان کی پہچان ان کی پہلی البم ’حقہ پانی‘ کے گانے ’چھنو‘ کی آنکھ ' سے بنی۔

گلوکاری کی دنیا میں شہرت پانے کے بعد انہوں نے بالی وڈ میں انٹری ماری، ان کی پہلی فلم '’تیر ے بن لادن‘ تھی۔

پاکستان اور ہندوستان میں موسیقی اور اداکاری کے شعبے میں شاندار صلاحیتوں کے بل بوتے پر بے شمار ایوارڈز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ علی ظفر کئی بار ایشیا کے پْرکشش ترین مردوں کی فہرست میں بھی شامل رہے۔

علی ظفر کو ہندوستان کے معتبر فلمی ایوارڈ دادا صاحب پھالکے سمیت لکس اسٹائل ایوارڈ،فلم فیئر ایوارڈ،ایم ٹی وی اسٹائل ایوارڈسے بھی نوازا گیا ہے۔