اعصابی بیماری نے پہلے سے زیادہ محنت کی تحریک دی، سلمان خان | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 28 شوال المکرم 1438ھ 23 جولائی 2017ء
May 18, 2017 | 11:48 pm
اعصابی بیماری نے پہلے سے زیادہ محنت کی تحریک دی، سلمان خان

Nerve Disorder Made Me More Energetic For My Work Salman Khan

Nerve Disorder Made Me More Energetic For My Work Salman Khan
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ ان کی بیماری”فیشل نرو ڈس آرڈر“نے ان کو پہلے سے زیادہ محنت کرنے کی تحریک دی۔

سلمان خان نے حال ہی میں بات چیت میں اپنی بیماری کے بارے میں پہلی بار بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اعصابی بیماری ”فیشل نرو ڈس آرڈر“جس کو ”ٹریگمینل نیورالجیا“بھی کہتے ہیں نے ان کو پہلے سے زیادہ بڑھ کر محنت کرنے اور اداکاری کو سنجیدگی سے لینے کی تحریک دی۔

صلو بھائی نے بتایا کہ اس بیماری سے وہ بدترین درد کا شکار ہوتے ہیں لیکن انھوں گھٹنے ٹیکنے کے بجائے اس سے مقابلے کے لئے اپنے کو مضبوط بنایا۔سلمان نے کہا کہ درد کتنا بھی زیادہ ہو انھیں اس بات کا ادراک ہوا کہ اپنے سین میں کسی متبادل کی گنجائش نہیں ہے۔