بینکنگ سسٹم میں 110 ارب روپے شامل | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 28 شوال المکرم 1438ھ 23 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 03:57 am
بینکنگ سسٹم میں 110 ارب روپے شامل

Banking System In Pakistan Gets 110 Billion Rupees

Banking System In Pakistan Gets 110 Billion Rupees
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 110 ارب روپے شامل کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 1 روز کے لئے 5.87 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 110 ارب روپے شامل کر دیئے۔

اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.88 فیصد تا 5.84 فیصد سالانہ کے حساب سے 169 ارب 60 کروڑ روپے ہی مقرر کئے گئے تھے۔

نیلامی میں شرکت کرنے والے 11 بولی دہندگان میں سے 7 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا ہے۔

مرکزی بینک نے 5.87 فیصد کے حساب سے پیش کردہ کل رقم 112 ارب 60 کروڑ روپے میں سے پروریٹا کی بنیاد پر 93 ارب روپے منظور کئے ہیں۔