اسلام آباد: مسافر کے سامان سے لیکویڈ ہیروئین برآمد | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 10:13 am
اسلام آباد: مسافر کے سامان سے لیکویڈ ہیروئین برآمد

Asf Foils International Smuggling Bid At Islamabad Airport

Asf Foils International Smuggling Bid At Islamabad Airport
بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نائیجیریا جانے والے مسافر کے سامان سے ڈیڑھ کلو لیکویڈ ہیروئین برآمد کی گئی ہے۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق نائیجیریا جانے والے مسافر کے سامان پر شک گزرنے پر بیگ کے خفیہ خانوں کو کھولا گیا تو شیمپو کی بوتلیں برآمد ہوئیں جن میں موجود شیمپو کو چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ شیمپو کے نیچے ہیروئن چھپائی گئی ہے۔

اے ایس ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے کرتفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔

اے ایس حکام کے مطابق برآمد ہونے والی ہیروئن کی بین الااقوامی مارکیٹ میں قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔