کراچی: موبائل شاپ میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 10:40 am
کراچی: موبائل شاپ میں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج

Karachi Cctv Footage Of The Incident In The Mobile Shop

Karachi Cctv Footage Of The Incident In The Mobile Shop
نارتھ کراچی میں موبائل فون کی دکان کو تین ملزمان نے صرف 3منٹ میں لوٹ لیا واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، واردات سے قبل ملزمان اسلحہ تھیلے میں چھپاکر لائے تھے۔

17مئی کی صبح 11بج کر15منٹ پرنارتھ کراچی موبائل مال کی ایک دکان کو3ملزمان نے باآسانی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

واردات کی منظر پر آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیومیں با آسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ لوٹ مار سے قبل ملزمان نارتھ کراچی میں واقع موبائل مال میں داخل ہوئے اورایک ملزم نے تھیلی میں چھپایاہوا اسلحہ نکال کردوساتھیوں میں تقسیم کیا۔

اسلحہ تقسیم ہونےکےبعد مال کی ایک دکان میں گھس گئے اور صرف ایک منٹ میں پوری دکان سے درجنوں موبائل فونزاورنقدی لوٹ لی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے ملزمان کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں جنہوں نے اسلحہ تقسیم سے لیکر لوٹ مار تک صرف تین منٹ کا وقت لگایا۔