کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 11:31 am
کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری

Karachi Citizens Face Unannounced Electricity Breakdowns

Karachi Citizens Face Unannounced Electricity Breakdowns
کہیں فیڈر ٹرپ، کہیں تار ٹوٹ گیا ، کہیں مینٹی ننس کے نام پر بجلی کی غیر اعلانی لوڈشیڈنگ،کراچی کے کئی علاقوں میں آج بھی شہری گھنٹوں بجلی سے محروم رہے،ایف بی ایریا کے کئی بلاکس ،گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی جبکہ گولیمار، ناظم آباد، لیاقت آباد، لسبیلہ سمیت کئی علاقوں کی بجلی معطل ہے ۔

کے الیکٹرک کے دعوے، دھرے کے دھرے رہ گئے، شہری بدستور گرمی اور بجلی کی بندش کے عذاب میں مبتلا ہیں ۔کئی علاقوں میں تو گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔

شہری رات آنکھوں میں کاٹنے پر مجبور ہیں مگر کے الیکٹرک کے ترجمان کو سب اچھا دکھائی دے رہا ہے۔

ایف بی ایریا کے مختلف بلاکس میں صبح 6 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔گلستان جوہر بلاک 8 ، گولیمار، ناظم آباد، لیاقت آباد اور لسبیلہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ رات شاہ فیصل میں بجلی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج بھی کیا۔شاہ فیصل دو نمبر اور عظیم پورہ میں 10گھنٹے سے بجلی کی بندش پر علاقہ مکین بلبلا اٹھے اور ٹائرجلاکر کے الیکٹرک کی نااہلی کے خلاف احتجاج بھی کیا، شہریوں نے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری طرف ترجمان کے الیکٹرک کاکہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔ کہیں بھی اضافی یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی۔