کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے میدان سج گیا | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 11:27 am
کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے میدان سج گیا

Pti To Show Political Strength In Quetta Today

Pti To Show Political Strength In Quetta Today
کوئٹہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لئے میدان سج گیا ہے، جلسے سے پی ٹی آئی کےسربراہ عمران خان اوردیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی کے جلسہ کے لئے ایوب اسٹیڈیم کے نواب نوروز خان فٹبال گراؤنڈ میں میدان سجایا دیا گیا ہے، پی ٹی آئی کاجلسہ پروگرام کے مطابق سہ پہر تین بجےمنعقد ہوگا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جلسہ کے لئے فٹبال گراؤنڈ میں تقریباً25ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، گراؤنڈ کےوی آئی پی انکلوژرمیں
پارٹی قائدین کی نشستیں بھی لگادی گئی ہیں۔

گراؤنڈ کےپویلین میں خواتین کےلئےعلیحدہ انکلوژرقائم کیاگیاہے جہاں تقریباً 500خواتین کی بیٹھنےکی جگہ ہے، فٹبال گراؤنڈ میں عمران خان اوردیگرقائدین کے تصویروں والے پوسٹرز کے علاوہ فٹبال گراؤنڈ کےاندر اور باہر پارٹی قائدین کے لئے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔

جلسہ گاہ کےاندراورباہر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے گئے ہیں۔