ہالینڈ کے بادشاہ نے21برس تک چھپ کر نوکری کی | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:34 pm
ہالینڈ کے بادشاہ نے21برس تک چھپ کر نوکری کی

King Of Holand Did Job For 21 Years

King Of Holand Did Job For 21 Years
ہالینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر نے انکشاف کیا کہ وہ 21 برس سے کے ایل ایم ( فضائی کمپنی ) میں معاون پائلٹ کی نوکری کرتے رہے جس کے دوران وہ ایک ماہ میں دو بار پروازیں لے کر جاتے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں پچاس سالہ بادشاہ نے طیاروں کو اڑانا اپنا مشغلہ قرار دیا جس سے انہیں اپنے شاہی فرائض سے جان چھڑانے کا موقع ملتا۔

انہوں نے بتایا  آپ کے پاس ایک طیارہ، مسافر اور عملہ ہوتا جو آپ کی ذمہ داری ہوتے، آپ زمین پر موجود اپنے مسائل کو آسمانوں پر نہیں لے جاسکتے، بلکہ آپ کو اپنی پوری توجہ کسی اور چیز پر مرکوز کرنا پڑتی ہے،

وہ کے ایل ایم کے بیٹرے میں شامل فوکر طیاروں کے مہمان پائلٹ رہے جبکہ اب وہ بوئن 737 کو اڑانے کی تربیت لے رہے ہیں۔

ویسے تو لوگوں کو ان کے طیارے اڑانے کے حوالے سے جذبے کا علم تھا مگر یہ پہلی بار سامنے آیا ہے کہ وہ باقاعدہ پائلٹ کی ملازمت بھی کرتے رہے۔

ڈچ بادشاہ بھی پرواز کے دوران اعلان کرتے ہوئے کبھی اپنا نام استعمال نہیں کرتے تھے، جبکہ یونیفارم اور کمپنی کی ٹوپی پہنے دیکھ کر بھی بیشتر افراد انہیں پہچاننے سے قاصررہے۔