چمن : سرحدی دیہات میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار 28 شوال المکرم 1438ھ 23 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:45 pm
چمن : سرحدی دیہات میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز

Chaman Census Resumes In Killi Luqman Killi Jahangir

Chaman Census Resumes In Killi Luqman Killi Jahangir
افغان شیلنگ سے متاثرہ ضلع چمن کے سرحدی دیہات کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں 14روز بعد مردم شماری کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے، سیکیورٹی حکام کے مطابق تین روز میں مردم شماری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔

ضلع چمن کے علاقوں کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری کا عمل دوبارہ شروع کرنےکا فیصلہ گزشتہ روز پاک افغان فلیگ میٹنگ میں ہوا۔

افغان شیلنگ سے متاثرہ دیہات میں مردم شماری کا عمل تین دن میں مکمل کیا جائے گا، مردم شماری کیلئے ہر گھر کے سربراہ کی علاقے میں موجودگی یقینی بنائی گئی ہے تاہم دیگر متاثرہ افراد بدستور خیمہ بستی میں موجود ہیں۔

اس سے قبل کلی لقمان اور کلی جہانگیرمیں5مئی کو افغان شیلنگ کے بعد مردم شماری روک کر دونوں علاقے مکینوں سے خالی کرالیے گئے تھے ۔