جلد انسداد دہشت گردی مرکز قائم کرینگے،عادل الجبیر | Daily Jang News
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 07:46 pm
جلد انسداد دہشت گردی مرکز قائم کرینگے،عادل الجبیر

Soon Establish Anti Terrorist Centre In Saudi Arabia Adil Aljubair

Soon Establish Anti Terrorist Centre In Saudi Arabia Adil Aljubair
سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ اسلامی اور امریکی سربراہ کانفرنس کے اختتام پر سعودی عرب کی میزبانی میں انسداد دہشت گردی مرکز قائم کیا جائے گا۔

دارالحکومت ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں عادل الجبیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک سعودی عرب کی مسلح افواج امریکا کے بعد دنیا کی دوسری بڑی فوج ہے۔

ہم دہشت گردوں ، ان کے معاونت کاروں اور سہولت کاروں سب کے خلاف پوری قوت سے جنگ لڑیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے امریکا اور سعودی عرب دونوں نے قربانیاں دی ہیں۔

ریاض میں امریکی، اسلامی سربراہ کانفرنس غیر مسبوق اور ہمہ جہت ہوگی،جس کے نتیجے میں مغرب اور اسلامی دنیا کے درمیان تعلقات کے نئے ابواب کا آغاز ہوگا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ہم مغرب اور پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اسلام مغرب کا دشمن نہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے اور اتوار کو ریاض میں تین سربراہ کانفرنسیں ہورہی ہیں۔ امریکا اور سعودی عرب سربراہ کانفرنس کے ساتھ امریکا اور خلیج سربراہ کانفرنس اور امریکا اور اسلامی سربراہ کانفرنس ہوگی جس میں مسلمان ممالک کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔