لیاری ایکسپریس وے اگست میں مکمل ہو جائیگی، چیئرمین این ایچ اے | Daily Jang News
| |
Home Page
ہفتہ 30؍شعبان المعظم 1438ھ 27 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 10:17 pm
لیاری ایکسپریس وے اگست میں مکمل ہو جائیگی، چیئرمین این ایچ اے

Lyari Expressway To Complete In August Chairman Nha

Lyari Expressway To Complete In August Chairman Nha
چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے اگست میں مکمل ہو جائے گی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ کراچی تا حیدرآباد موٹر وے کا منصوبہ بھی اگست میں مکمل کر لیا جائے گا۔

شاہد اشرف تارڑ نے یہ بھی بتایا کہ لیاری ایکسپریس وے 14 اگست تک ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے مکمل ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی اور کراچی کے شہریوں کی مشکلات ختم ہوجائیں گی۔