صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی | Daily Jang News
| |
Home Page
ہفتہ 28 رمضان المبارک 1438ھ 24 جون 2017ء
May 19, 2017 | 11:08 pm
صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

Film Hindi Medium Released

Film Hindi Medium Released
پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے بھارتی فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر سامنے آگئے، ان کی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’ہندی میڈیم‘ آج سے سینما گھروں کی زینت گئی۔

جاندار کہانی، خوبصورت اداکاری، شاندار ڈائیلاگز اور کامیڈی کا تڑکا لیے پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی پہلی بالی وڈ فلم ’ہندی میڈیم ‘ریلیز کردی گئی۔

فلم کی کہانی ایسے جوڑے کی ہے جو اپنی بیٹی کو انگلش میڈیم اسکول میں داخلہ دلانے کے لیے ہر حربہ ہر طریقہ استعمال کرتا ہے۔

سکت چوہدری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’ہندی میڈیم‘ میں صبا قمر بھارت کے نامور اداکار عرفان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

دنیش ویجان اور بھوشن کمار کی پروڈیس کردہ اس فلم کی کہانی چاندنی چوک کے شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے جواپنی بیٹی کو انگریزی اسکول میں داخلہ دلوانے کیلئے دہلی منتقل ہونا چاہتے ہیں۔

صبا قمر اور عرفان خان کی فلم ’ہندی میڈیم‘ آج سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔