ریما نے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا و ہ بڑی اداکارہ تھیں،نینا کلکرنی | Daily Jang News
| |
Home Page
جمعہ 26 شوال المکرم 1438ھ 21 جولائی 2017ء
May 20, 2017 | 12:11 am
ریما نے کبھی محسوس نہیں ہونے دیا و ہ بڑی اداکارہ تھیں،نینا کلکرنی

Reema Never Let Us Know That How She Was Big Actor

Reema Never Let Us Know That How She Was Big Actor
بالی وڈ اداکارہ نینا کلکرنی نے کہا ہے کہ ریما نے کبھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ کتنی بڑی اداکارہ تھیں ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ نینا کلکرنی نے کہا ہے کہ میری ریما لاگو کے ساتھ 40 سال سے دوستی تھی اور وہ میری قریبی دوستوں میں سے تھیں اور ہم بہنوں جیسی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اکٹھے مراٹھی اداکاری کا آغاز کیا، ایک ہی استاد وجے مہتا سے تربیت حاصل کی،پھر ریما ہندی فلم انڈسٹری میں چلی گئیں لیکن انہوں نے مراٹھی تھیٹر کبھی نہیں چھوڑا۔