دہشتگر وں کے سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچانا ہو گاقربان ملانو
| |
Home Page
جمعۃ المبارک ، 1 شعبان 1438ھ 28 اپریل 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
دہشتگر وں کے سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچانا ہو گاقربان ملانو

Todays Print

خیرپور (بیورو رپورٹ) سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین قربان علی ملانو سندھ ہائی کورٹ سکھر بار کے جنرل سیکریٹری نثار احمد بھنبھرو ایڈووکیٹ، ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن خیرپور کے صدر یاسر عرفات شر ،جنر ل سیکریٹری محمد جمن سہتو اور سندھ کے دیگر ممتاز وکلاء عبدالوہاب بلوچ، مرشد احمد صفیان گورایہ ایڈووکیٹ اورمہران خان گورایہ ایڈووکیٹ  نے  لاہور او رپشاورمیں دہشت گر دی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ دہشت گر دوں نے لاہور اور پشاور میں دہشت گر د کاروائیاں کر کے گھناؤنا جرم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گر دی کے خاتمے کے لیے دہشت گر دوں کے سہولت کاروں کو عبرتناک انجام تک پہنچانا ہو گا جبکہ دہشت گر دوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کے اقدامات  کرنا ہوں گے۔ انہوں نے لاہور پشاور رحیات آباد میں دہشت گر دی کے واقعات میں جانبحق ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثر خاندانوں کو معاوضہ ادا کیا جائے۔