وزیر اعظم فاروق حیدر کا رٹھوعہ ہریام پل کا معائنہ
| |
Home Page
جمعرات 25 جمادی الاوّل 1438ھ 23 فروری 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
وزیر اعظم فاروق حیدر کا رٹھوعہ ہریام پل کا معائنہ

Todays Print City News

میرپور(نمائندہ جنگ،نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر  کا  کھڑی دربار سے جاتلاں گھسیٹ پور جاتے ہوئے منڈا پل جاتلاں کے مقام پر پرتپاک استقبال کیا گیا وزیر اعظم کو گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ریلی میں لایا گیا ۔راستے میں جگہ جگہ بینرز آویزاں تھے ۔وزیر اعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور انھیں ہار پہنائے گئے ۔کارکن ڈھول کی تھا پ پر رقص کرتے رہے ۔وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان اور مسلم لیگ (ن) کے حق میں نعرے بازی کی گئی وزیر اعظم گھسیٹ پورکھڑی پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا ۔وزیر اعظم نے رٹھوعہ ہریام برج کا تفصیلی معائنہ کیا ان کے ہمراہ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی ،وزیر صنعت و حرفت نورین عارف ،وزیر سپورٹس چوہدری محمد سعید و دیگر بھی موجو دتھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم کو رٹھوعہ ہریام برج کے تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعظم نے رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے لیے ممکنہ حکومتی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہدایات کی کہ برج کو جلد از جلد مکمل کیا جائے