پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے،سپیکر آزاد کشمیر
| |
Home Page
2 شعبان 1438ھ 29 اپریل 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے،سپیکر آزاد کشمیر

Todays Print City News

مظفرآباد (نا مہ نگار)آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر لائن پر بلا جواز فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ جس میں بھمبر اور چکوٹھی سیکٹر پر 3پاکستانی فوجی شہید ہوئے۔ سپیکر اسمبلی نے شہداء کے بلندیء درجات کی دُعا کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے وطن عزیز کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لیئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔اُنہوں نے بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نہتے نوجوانوں کے قتل عام پر گہرے دُکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی درندگی کا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو سختی سے نوٹس لینا چاہیئے۔ مظالم کا سلسلہ آخر کب تک جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت ملوث ہے۔ بھارت خطے میں بدامنی کو فروغ دے رہا ہے۔ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہئیے کہ مسئلہ کشمیر کا پُرامن حل نکالیں تب ہی حالات نارمل اور پُرامن ہو سکتے ہیں۔