پیرا میڈیکس کے قومی دن کے موقع پر آگاہی واک
| |
Home Page
2 شعبان 1438ھ 29 اپریل 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
پیرا میڈیکس کے قومی دن کے موقع پر آگاہی واک

Todays Print City News

باغ (نمائندہ جنگ )پیرا میڈیکس کے قومی دن کے موقع پر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن باغ کے زیر اہتمام ایک واک کا انعقاد کیا گیا، واک ڈی ایچ کیو ہسپتال سے شروع ہوئی جو ضلعی ہیڈ کواٹر بازار کا چکر لگانے کے بعد ڈی ایچ کیو میں پہنچ کر ایک بڑے جلسہ کی صورت اختیار کر  گئی۔ اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے پیرا میڈیکل ضلع باغ کے صدرسردار افتخار مغل، جنرل سیکرٹری سید تصدق حسین گردیزی، محمد اشیر خان،سردار شوکت کشمیری، سید گل،احمد شاہ، سردار فرید مغل،حاجی الطاف،محمود خان،صغیر حسین شاہ،تنویر چغتائی،تنویر احمد،افتخار کاظمی اور دیگر نے خطاب کیا ۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیرا میڈکل کے اہلکار  پورے آزاد کشمیر میں اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے ر ہے ہیں  اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات دے رہی ہے اور آج کے دن ہم نے ضلع ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کے ساتھ ساتھ بلڈ بنک بھی لگایا ہے جس میں سینکڑوں ملازمین اور دیگر بچوں اور بچیوں نیےبلڈ بنک میں خون کے عطیات دئیے اور کہا کہ جس شخص نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کو بچایا ہے لوگوں کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چائیے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں آسانی پیدا ہو سکے۔