ا سکولوں کا نصاب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،طاہر حیدر
| |
Home Page
2 شعبان 1438ھ 29 اپریل 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
ا سکولوں کا نصاب تبدیل کرنے کی ضرورت ہے،طاہر حیدر

Todays Print City News

مظفرآباد(نامہ نگار)ملکی قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔  ان خیالات کا اظہار الحیدر فائونڈیشن کے چیئرمین طاہر حیدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان میں اعلیٰ اکلیدی عہدوں پر فائز ہیں جو کہ آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔  وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی طرح ان کو آزادکشمیر میں بھی غیر مسلم اقلیت قرار دیا جائے۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ  سکولز کے نصاب میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے اورتمام نصاب کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے کہ جو سفارشات مرتب کرے اور اس کمیٹی میں جید علماء کرام اور اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کو شامل کیا جائے۔