بھمبر ، کسچناتر چینی ڈھکی میں محکمہ جنگلات رقبے پر قبضوں کا سلسلہ جاری
| |
Home Page
جمعرات 23 جمادی الثانی 1438ھ 23 مارچ 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
بھمبر ، کسچناتر چینی ڈھکی میں محکمہ جنگلات رقبے پر قبضوں کا سلسلہ جاری

Todays Print City News

بھمبر ( نمائندہ خصوصی) کسچناتر چینی ڈھکی میں   محکمہ جنگلات کے  سو کنال سے زائد  رقبے پر  دن رات قبضے جاری  ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے بعد عوام توقع کررہے تھے کہ سابقہ حکومت کے  کاموں  کا حساب ہوگا مگر موجودہ حکومت نے ضلع بھمبر کی حد تک کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا ، کسچناتر چینی ڈھکی کے مقام پر جنگلات کا سینکڑوں کنال رقبہ موجود ہے جس کو ہتھیانے کے لیے ایک عرصہ سے کام ہورہا تھا ، دوسری طرف محکمہ جنگلات میں واقع رکھ دھریا کا رقبہ  لینڈ مافیا کے لیے سونے کی چڑیا بنا ہوا ہے جس پر آئے روزمشین لگا کر قبضے ہورہے ہیں اس طرح اس سے قبل نالہ بھمبر اور اس کے ملحقہ رقبوںپر دن رات قبضے کیے گئے  جبکہ بھمبر کے غریب لوگ  سر چھپانے کے لیے جگہ کی تلاش میں ہیں۔عوامی حلقے  وزیر اعظم سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ دورہ بھمبر کے دوران ریاستی اثاثوں کی  اس لوٹ  مار کا نوٹس لیں گے۔