اسلام گڑھ، پیر سید ابرار حسین شاہ خوازمی سے آفتاب احمد سروری کی ملاقات
| |
Home Page
2 شعبان 1438ھ 29 اپریل 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
اسلام گڑھ، پیر سید ابرار حسین شاہ خوازمی سے آفتاب احمد سروری کی ملاقات

Todays Print City News

اسلام گڑھ(نمائندہ جنگ)سجادہ نشین دربار عالیہ سبز کوٹ پیر سید ابرار حسین شاہ خوازمی سے سابق امیدوار اسمبلی وترجمان تحریک نفاذ نظام مصطفی ﷺ آفتاب احمد سروری کی ملاقات،آفتاب احمد سروری نے پیر سید ابرار حسین خوازمی کی ملت اسلامیہ کے خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آفتاب احمد سروری نے کہا کہ  ملت اسلامیہ کو سرکار دوعالم ﷺ کے سبز جھنڈے تلے جمع ہو کر طاغوتی سازشو ں  کا مقابلہ کرنا ہو گا۔امت مسلمہ اس وقت اغیار کی سازشوں کا شکار ہے ۔بالخصوص امت مسلمہ کی غیرت کو للکارنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے ۔ پیر ابرار حسین خوازمی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان عالم اسلام کا مضبوط قلعہ ہے اور اس کی حفاظت کے لئے عاشقان رسول ﷺاپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں۔کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ جس عظیم نظریے کی بنیاد پر یہ عظیم مملکت خداداد حاصل کی گئی اس نظریہ کو عملی جامع پہنانے کی ضرورت ہے ۔اگر آج پاکستان میں نظام مصطفی ﷺ کا عملی نفاذ ہو جائے تو اغیار کی تمام تر سازشیں دم توڑ جائیں گی۔طاغوتی قوتوں کے خلاف عالم اسلام کے تمام حکمرانوں کو متحدہو کر منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ عالم اسلام جو اس وقت طاغوتی قوتوں کے ہاتھوں میں تختہ مشق بنا ہوا ہے مذید پریشانیوں سے محفوظ رہ سکے۔