مطلوب انقلابی نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا،رہنما پی پی
| |
Home Page
2 شعبان 1438ھ 29 اپریل 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
مطلوب انقلابی نے مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا،رہنما پی پی

Todays Print City News

کھوئی رٹہ( نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما   چوہدری محبوب  ،ممتاز قانون دان چوہدری جابر شاد ایڈووکیٹ اور سابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی کھوئی رٹہ زاہد اقبال بٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر تعلیم کالجز محمد مطلوب انقلابی  کا  کامیاب دورہ برطانیہ کے بعد وطن واپسی پر 19فروری کو شاندار اور تاریخی استقبال کر کے ثابت کرینگے  کہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر آج بھی ایک مضبوط قوت ہے، مطلوب انقلابی نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران  مسئلہ  کشمیر کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا جس پر ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں برطانیہ میں قیام کے دوران مختلف پروگرامات میں شرکت  کی  اور کارکنان پیپلز پارٹی سے ملاقاتیں بھی کیں ، انہوں  نے مزید کہاکہ  19فروری کو کارکنان پیپلز پارٹی   بے نظیر انٹرنیشنل اہرپورٹ  پر بھرپو ر استقبال  کرینگے ۔