مقبول احمد بٹ شہید کشمیری قوم کے ہیرو ہیں،اشتیاق شاہ
| |
Home Page
جمعرات 25 جمادی الاوّل 1438ھ 23 فروری 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
مقبول احمد بٹ شہید کشمیری قوم کے ہیرو ہیں،اشتیاق شاہ

Todays Print City News

عباسپور (نمائندہ جنگ) مقبول احمد بٹ شہید کشمیری قوم کے   ہیرو ہیں جہنوں نے   تحریک  آزادی اور  کشمیری قوم کی   خودمختاری کیلئے جان دی۔ ان خیالات کااظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ عباسپور کے رہنما سید اشتیاق شاہ بخاری نے کیا۔انہوں  نے کہاکہ مقبول بٹ شہید نے کشمیریوں کی آزادی کاراستہ دکھایا ۔ انہوں نے کہاکہ شہید کشمیر مقبول احمد بٹ شہید کے بتلائے ہوئے راستے پرچل کرڈیڑھ لاکھ سے زائدکشمیریوں نے اپنے مادروطن ریاست جموں کشمیر کی آزادی ریاست کی وحدت کی بحالی اورکشمیری قوم کی قومی خودمختاری کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہیں ۔