گلپور سے سہنسہ سڑک میں ناقص میٹریل استعمال ہورہا ہے،راجہ ساجد
| |
Home Page
جمعرات 25 جمادی الاوّل 1438ھ 23 فروری 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
گلپور سے سہنسہ سڑک میں ناقص میٹریل استعمال ہورہا ہے،راجہ ساجد

Todays Print City News

سہنسہ(نمائندہ  جنگ)ن لیگ کے مرکزی و نوجوان رہنما راجہ ساجد آف اسلام آباد نے کہا کہ   حکومت آزاد کشمیر نے کروڑوں روپے کے فنڈ تو ریلیزکر دئیے مگر مین سڑک عوام کے لیے عذاب بن چکی ہے ۔  گلپور سے سہنسہ سڑک میں ناقص میٹریل استعمال ہورہا ہے اور سڑک بننے کے ساتھ ساتھ اکھڑنا شروع ہوگئی ہے ۔ محکمہ شاہرات والوں نے آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کوٹلی سے راولپنڈی  جانے والی مین سڑک جو گلپور سے سہنسہ تک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔سڑک پر اتنا غیر معیاری میٹریل استعمال ہوا جو ایک ہی بارش کے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی  کئی کئی فٹ گہرے اور چوڑے کھڈے پڑ گئے  جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے ۔سہنسہ کی عوام نے اس کرپیشن کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ احتجاجی مہم کا آغاز ہوگا۔ دھرنا دیں گے۔ سڑک بلاک کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ارباب اختیار پر ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ سڑک کی ناقص تعمیر پر متعدد بار محکمہ شاہرات کو زبانی اور تحریری  شکایات کی جا چکی ہیں مگر معلوم یہی ہوتا ہے کہ ناقص میٹریل کا استعمال ٹھیکیدار محکمہ شاہرات کی ملی بھگت سے کررہا ہے ۔ وزیر اعظم اس کا فوری نوٹس لیں اور اعلی سطح پر تحقیقات کرائی جائے۔