آٹھ مقام ،سپیکر چیمبر میں سیاسی زعماء پرمبینہ تشدد کیخلاف عوام کا احتجاج
| |
Home Page
2 شعبان 1438ھ 29 اپریل 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
آٹھ مقام ،سپیکر چیمبر میں سیاسی زعماء پرمبینہ تشدد کیخلاف عوام کا احتجاج

Todays Print City News

آٹھ مقام (نمائندہ جنگ) سپیکر چیمبر میں سیاسی زعماء پر تشدد  کیخلاف عوام کا شدید احتجاج۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم سے تعلق رکھنے والے سیاسی زعماء اور سائلین کارکنان جن کی تقریباً تعداد 35  کے قریب تھی گذشتہ روز  سپیکر چمبر میں سپیکر اسمبلی سے ملنے کے لئے جا  رہے تھے کہ استقبالیہ پر موجود پولیس اہلکاروں نے  روک کر توں تکرار شروع کر دی اور عمائدین کے ساتھ بد تمیزی اور لاٹھی چارچ شروع کر دیا۔ ان افراد نے بمشکل بھاگ کر جان بچائی ۔  سیاسی و سماجی حلقوں میں افسوس ناک  واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا  گیا ہے۔ احتجاجی تحریک شروع کرنے کے لئے  بھی سیاسی قائدین نے سر جوڑ لئے ہیں۔