بھمبر ،ہوٹلوں میں ناقص کھانوں کی مہنگے داموں فروخت جاری
| |
Home Page
جمعرات 23 جمادی الثانی 1438ھ 23 مارچ 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
بھمبر ،ہوٹلوں میں ناقص کھانوں کی مہنگے داموں فروخت جاری

Todays Print City News

بھمبر ( نامہ نگار) بھمبر ضلعی انتظامیہ کی بے حسی اور غفلت کا مظاہرہ بھمبر لاری اڈہ اور پرانی کچہری میں ہوٹل مالکان کی من مانیوں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ آ سکی ہوٹل مالکان ناقص کھانے عوام کو مہنگے داموں فروخت کرنے میں مصروف۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کی شکایات  کے باوجود  لاری اڈہ بھمبر اور پرانی کچہری کے قریب واقع ہوٹلوں میں ناقص کھانوں کی فروخت من مانے ریٹس اور غیر معیاری مصالحہ جات و کوکنگ آئل استعمال کرنے   کا انتظامیہ کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا جا رہا جس کا فائدہ اٹھا کر ہوٹل مالکان شہریوں سے من مانے ریٹس وصول کر کے ناقص کھانے فروخت کر کے وصول کر رہے ہیں ۔شہریوں نے کہا ہے کہ انتظامیہ ہوٹل مالکان کے قبلے درست کریں اور ناقص کھانے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔