دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، ضمیر حسین
| |
Home Page
جمعرات 25 جمادی الاوّل 1438ھ 23 فروری 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں، ضمیر حسین

Todays Print City News

باغ (نمائندہ جنگ )المحافظ فائونڈیشن آزاد کشمیرکی مرکزی باڈی کے انتخابات مکمل ،سیّد ضمیر بخار ی صد ر منتخب۔اس موقع پر  سیّد ضمیر حسین بخاری نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر میں اپنے محدود وسائل کے باوجو دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں  جس میں شعبہ صحت ، تعلیم اور تحفظ انسانی حقوق شامل ہیں ، مستحق اور غریب افراد کی خدمت کیلیے  اپنی تمام تر صلاحتوں کو بروئے کار لا ئیں  گے  ۔  اجلاس سیّد ضمیر حسین کی زیر صدارت  ہوا جس میں عہدہ داران اور ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت ِ کلام پاک سے ہوا جس کی سعاد ت سیّدنوید  الحسنین بخاری نے حاصل کی  ۔ مرکزی باڈی کا دورانیہ مکمل ہونے کے بعد باڈی کو تحلیل کیا گیا تمام ممبران کی متفقہ رائے سے سیّد ضمیر حسین بخاری کو صدر منتخب کیا گیا دیگر عہدہ داران کے الیکشن کروائے گے منتخب ہونے والے عہدہ داران میں خورشید احمد خان سئنیر نائب صدر ، راجہ جاوید ایڈووکیٹ نائب صدر ائول ، افتخار آزاد نائب صدر دوئم،سیّد نوید الحسنین بخاری نائب صدر سوئم ،سرفراز راجہ جنر ل سیکرٹری،سیّد شیراز احمد کرمانی سیکرٹری انفارمیشن ،خواجہ محمد جہانگیر سیکرٹری فنانس ،سیّد ارشد حسین شاہ جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔