سیاسی بنیادوں پر تبادلے اور تقرریاں کی جا رہی ہیں، عبدالقیوم چوہان
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
سیاسی بنیادوں پر تبادلے اور تقرریاں کی جا رہی ہیں، عبدالقیوم چوہان

Todays Print City News

کھوئی رٹہ( نامہ نگار )   ضلع کوٹلی میں   سیاسی بنیادوں  پر  تبادلے اور تقرریاں  کی جا رہی ہیں ایک مخصوص قبیلے کے علاوہ کسی بھی ملازم کو تحفظ حاصل نہیں  ضلع کوٹلی اور بالخصوص کھوئی رٹہ سے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بالعموم اور گوجر قبیلے کے لوگوں کو بالخصوص چن چن کر تحصیل بدر یا ضلع بدر کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سابق سیکرٹری اطلاعات ضلع کوٹلی وسابق پی آر او وزیر تعلیم کالجز عبدالقیوم چوہان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات واقعات پر اگر کنٹرول نہ کیا گیا تو بے شمار ادارے وزراء کے چشم و چراغوں کی فورس بن جائیں گئی موجودہ وزیر اعظم کے آتے ہی نیشنل ایکشن پروگرام کو بورھی میں بند کرکے کوہالہ ،ہولاڑ اور منگلا سے پار پھینک دیا گیا حکومتی وزراء کے ایسے اقدامات سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی نفرت کا باعث بن سکتی ہے اور عوامی نفرت کا سامنا کوئی بھی نہیں کرسکے گا    ،  تعصب اور انتقام کے بدترین دور میں دھکیلنے والے بہت جلد عوام کے بدترین انتقام اور غضب سے نہیں بچ سکتے ۔