ن لیگ عوامی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،ملک زادہ یٰسین
| |
Home Page
جمعرات 23 جمادی الثانی 1438ھ 23 مارچ 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
ن لیگ عوامی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،ملک زادہ یٰسین

Todays Print City News

نکیال ( نامہ نگار)مسلم لیگ ن  آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی شاندار ہے وہ خطہ میں محرومیوں کو دور کرنے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے ۔فتح پور تھکیالہ میں وزیر مال سردار فاروق سکندر لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے اور اُن  کی  فلاح و بہبو د کے لیے شاندار اقدامات کر رہے ہیں ۔بارڈر پیکج جس میں متاثرین کنٹرول لائن کو آٹا تقسیم کیا گیا اور لائن آف کنٹرول پر شہید ہونے والوں کے وور ثاء اور زخمیوں میں امدادی رقوم کی تقسیم احسن قدام ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ملک برادری سے تعلق رکھنے نمائندہ افرادملک زادہ   یٰسین ، ملک محمد اقبال ،ملک عبدالقیوم ،ملک رفیق عقاب،ملک عبدالیقوم ،ملک  عاشق،ملک   اسحاق،ملک یعقوب،ملک لال خان،ملک اسمعیل،ملک   اعظم ،ملک حمید ،ملک علی نواز،ملک تعظیم ،ملک ساجد ،ملک جہانگیر،ملک نعیم  و دیگر نے کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ سردار فاروق سکندر وزیر مال نکیال میں پائی جانے والی محرمیوں کو ختم کرنے کے لیے دن رات کوشش کر رہے ہیں ۔